چین میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنیوالے سمارٹ ہیلمٹ کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 09 March,2020 11:10 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی ماہرین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا سمارٹ ہیلمٹ تیار کر کے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسروں کو جدید ہیلمٹ دے دیئے گئے ہیں تا کہ وہ متاثرہ افراد کی شناخت کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر سکیں، اس مرض کا خوف اس قدر پھیل گیا ہے کہ لوگ ٹیسٹ کروانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ تاہم چینی ماہرین نے ایسا سمارٹ ہیلمٹ تیار کر لیا ہے جو کرونا کے مریض کی فوری نشاندہی کر دیتا ہے یوں اس بیماری کے پھیلاو میں کافی کمی آ رہی ہے۔

یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمارٹ ہیلمٹ کی مدد سے مریض کی شناخت آسانی سے ہوجائے گی، پولیس افسر نے ہیلمٹ کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔