’دسمبر تک پاکستان میں 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائینگی‘

Published On 31 October,2020 08:34 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں سال کے آخری مہینے دسمبر تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے الیکٹرک بسیں اسلام آباد میں چلیں گی، جو ماحول دوست ہوں گی، 38 بسیں وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، تین مراحل میں غیر ملکی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی، سب سے پہلے کمپنی مینو فیکچرنل پلانٹ لگائے گی، اس کے بعد بس کو ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، اس منصوبہ میں امید ہے کہ تین سے پانچ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کا تعارف حکومت کی ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کی پالیسی پر کام تیز کرے گی۔
 

Advertisement