چینی کمپنیاں فیصل آباد میں سمارٹ فون بنانے کا پہلا پلانٹ لگائیں گی

Published On 27 November,2020 12:40 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں سمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگائیں گی، ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں اس منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب فیڈمک آفس میں ہوئی، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور دیگر حکام تقریب میں شریک ہوئے۔ معاہدے پر نائب صدر ویوو کمپنی دوآن تائی پنگ اور ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ ژونگ بن نے دستخط کیے۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لگنے سے سمارٹ موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔ نائب صدر چینی کمپنی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول موجود ہے، ہماری کمپنی یہاں مزید سرمایہ کاری بھی کرے گی۔
 

Advertisement