کار کی شناخت کرنے اور لاک کھولنے والا سمارٹ فون

Published On 18 January,2021 12:40 pm

سیؤل:(روزنامہ دنیا) گیلکسی ایس 21 سمارٹ فون کی بدولت بہت جلد آپ اپنی کار کو پارکنگ میں تلاش کرسکتے ہیں اور اس کی مدد سے گاڑی کو کھولنے اور بند کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں گیلکسی ایس 21 کے زبردست فیچر سے دنیا حیرت زدہ تھی کہ اب اس میں مزید نئے خواص بھی سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر ڈیجیٹل کی ہے جس سے گاڑی کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے ۔ سام سنگ نے یہ فیچر ایپل کارکی کے جواب میں پیش کیا ہے ۔ تاہم کار کے علاوہ گھر، آلات اور دیگر اشیا کیلئے بھی ڈیجیٹل کی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈیجیٹل کی پر بنیادی معلومات کے تحت اگلے گیلکسی فون میں یو ڈبلیو بی اور این ایف سی سہولتوں کی بنا پر فون معلوم کرلے گا کہ آپ اپنی کار کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ فون سے گاڑی کو کھول سکیں گے اور بند کرسکیں گے ۔
 

Advertisement