انسانی دماغ میں کہکشاں کے ستاروں سے زیادہ خلیے موجود

Published On 25 January,2021 03:30 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) دماغ ہماری کائنات کی سب سے پیچیدہ اور حیران کن چیز ہے جبکہ ہمارے دماغ میں پائے جانے والے خلیوں یا نیورونز کی تعداد کہکشاں میں موجود ستاروں سے بھی زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں پیدا ہونیوالے فاکندو مینز نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے علومِ سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جو کہ سائنس کی دنیا میں اعلیٰ ترین تحقیق کرنے والے شخص کو عطا کی جاتی ہے ۔ ان کی تازہ ترین کتاب کا نام ’’مستقبل کا دماغ‘‘ہے ،یہ کتاب سپین سے شائع ہوئی ہے ۔ فاکندو مینزکاکہناہے کہ دماغ ہمارے جسم کاوہ واحد عضو ہے جو اپنی وضاحت خود کرتا ہے ۔

 

Advertisement