قانون کی گاڑی کو ٹکر مارنے پر گدھا تھانے میں بند

Published On 12 Feb 2016 04:42 PM 

چنیوٹ کے ڈی پی او نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے گدھے کو تھانے میں بند کر دیا۔

چنیوٹ: (دنیا نیوز) گدھا ہے تو کیا ہوا غلطی کرے گا تو سزا بھی بھگتے گا ۔ قانون سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے ۔ اس لئے قانون کی گاڑی سے ٹکر چنیوٹی گدھے کو مہنگی پڑی۔

تھانے میں بندھا یہ گدھا بھپرا تو اپنی ریڑھی سمیت ڈی پی او چنیوٹ کے اسکواڈ سے ٹکرا گیا ۔ سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا تو گدھے کو ملی سزا اور کچھ دیر کے لئے تھانہ صدر میں بند کر دیا گیا۔