شجاع آباد: دلہا سے ہاتھ ہو گیا، بارات پہنچنے سے پہلے دلہن والے فرار

Published On 13 Feb 2016 09:51 PM 

شجاع آباد میں دلہا سے ہاتھ ہو گیا۔ بارات پہنچنے سے پہلے ہی دلہن اور اس کے گھر والے تالا لگا کر فرار ہو گئے۔ دلہا کے تو آنسو ہی بہہ نکلے۔

شجاع آباد: (دنیا نیوز) جلال پور پیر والا کی بستی ملکانی کے ندیم کے سر پر سہرا سجا ہی رہ گیا۔ اس کا دو روز پہلے مہناز سے نکاح ہوا۔ دلہن کو تین تولے زیور، نقدی اور سامان بھی دیا گیا۔

ندیم گزشتہ روز بارات لے کر پہنچا تو دلہن کے گھر کو تالا لگا ہوا تھا جس پر دلہا میاں کے تو سارے ارمان بہہ نکلے۔ باراتیوں نے صدائے احتجاج بلند کی تو صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔