ایک شخص 3 ہزار ڈالر سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 3 لاکھ پینیاں لے گیا

Published On 21 Jan 2017 07:16 PM 

ورجینیا کا ایک شہری نک سٹیفورڈ جس نے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کو 3 ہزار ڈالر کا سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 5 ہتھ ریڑھیوں پر 3 لاکھ پینیاں لے گیا۔

ورجینیا: (ویب ڈیسک) کہتے ہیں ادلے کا بدلہ تو کچھ اسی طرح کا امریکی ریاست ورجینیا میں دیکھنے کو ملا جہاں نک سٹیفورڈ نامی شخص کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ پر غصہ تھا کیونکہ اس نے ستمبر میں اپنے بیٹے کیلئے ایک سپورٹس کار لی تھی اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں معلومات لینے کیلئے فون کیا کہ وہ اپنے چار گھروں میں سے کون سے ایک گھر کا ایڈریس رجسٹریشن فارم پر لکھ سکتا ہے۔ نک نے اپنے گھر کے قریب موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ میں متعدد بار فون کر کے معلومات لینے کیلئے کی کوشش کی لیکن اسے مطلوبہ معلومات نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔

نک نے موٹر وہیکل ڈپیارٹمنٹ کا ڈائریکٹ نمبر نہ ملنے کی وجہ سے اس نے تنگ آ کر انفارمیشن ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کی لیکن جج نے اس کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ تاہم ریاست کے اٹارنی جنرل کے نمائندہ نے اسے فون نمبرز فراہم کر دیئے جس کے بعد اسے متعلقہ معلومات مل سکی۔ اس کے بعد نک نے 3 ہزار ڈالر کا سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے 5 ہتھ ریڑھیوں پر 3 لاکھ پینیاں لے گیا جن کا وزن 16 سو پاؤنڈز تھا۔ جب نک پینیوں کو ڈیپارٹمنٹ لے گیا تو وہاں پر پینیاں گننے والی مشین بھی اتنی پینیوں کو گنتے گنتے خراب ہو گئی تاہم ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو گھنٹوں لگ گئے ان پینیوں کو گنتے ہوئے۔ نک سٹیفورڈ کا کہنا تھا اس نے یہ سب اس لئے کیا تاکہ ان لوگوں کو بھی تکلیف ہو جس طرح ان لوگوں نے مجھے تکلیف دی۔