27 سالہ جوئس ٹیڈو کو اوبر کی سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دیدیا گیا ہے۔
منیلا:(روزنامہ دنیا) 27سالہ جوئس ٹیڈو کو اوبر کی سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دیدیا گیا جسکے ساتھ مسافر ٹریفک میں پھنسنے پر پریشان نہیں ہوتے بلکہ اس کیساتھ وقت گزارنے اور باتیں کرنے سے خوشی محسوس کرتے ہیں،ٹیڈو کا تعلق فلپائن کے شہر منیلا سے ہے جو فارماسوٹیکل کمپنی میں میڈیکل ریپ کی نوکری کرتی تھی لیکن اس نے اپنی یہ نوکری ترک کر کے ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا اور وہ آج سب سے خوبصورت ترین ڈرائیور قرار دے دی گئی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ بہت سارے مسافر صرف اسے دیکھنے کیلئے ہی ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں،جوئس اتنی زیادہ خوبصورت ہیں کہ مسافر سفر کرنے کیساتھ ساتھ اسکے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں،کچھ لوگو ں نے جوئس کیساتھ تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
جوئس کا کہنا ہے کہ وہ دن میں 12 گھنٹے کام کرتی ہے اور عام طور پر مسافر مرد ہی ہوتے ہیں جب وہ اوبر کیلئے ریکوسٹ کرتے ہیں اور میں انہیں لینے پہنچ جاتی ہوں تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔


