آفس کی چیزوں سے مرغی پر مصالحہ لگایا ، کریڈٹ کارڈ سے سبزیوں کو کاٹا اور آفس کے گملے کو چولہا بنا کر کھانا پکا لیا
لاہور (روزنامہ دنیا ) کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔ آفس میں کام کرنے والی ایک چینی لڑکی کو آفس ورک کے دوران بھوک نے ستایا تو آفس ڈیسک کو ہی کچن بنا ڈالا اور نہ صرف کھانا پکانے کے فرائض سر انجام دیئے بلکہ مزیدار لنچ تیار کر کے خوب مزے سے کھایا ۔
رپورٹ کیمطابق 22 سالہ چینی لڑکی نے چولہے ، چھری اور دیگر کچن کے ضروری سامان کے بجائے آفس کی چیزوں سے مرغی پر مصالحہ لگایا اور اپنے کریڈٹ کارڈ سے سبزیوں کو کاٹ کر روسٹ کی فلنگ کی اور آفس میں ہی رکھے بٹر پیپر سے فولڈ کر کے چند لمحوں کیلئے رکھا ، پھر آفس ہی میں رکھے گملے میں سے پودا نکالا اوراس میں کوئلے بھر کر چولہا بنایا ۔ بعد ازاں چکن کو روسٹ کرکے پکایا اور خوب مزے سے کھایا ۔