'نیتا امبانی بطور سکول ٹیچر 800 روپے ماہوار تنخواہ لیتی تھیں'

Published On 02 Nov 2017 05:51 PM 

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور ان کی بیوی نیتا کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کا سب سے امیر ترین خاندان بلا شبہ امبانی خاندان ہے۔ اس سے وابستہ افراد میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی بھارت کی سب سے امیر خاتون ہیں۔ نیتا امبانی ریلائنس موبائل کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ وہ کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، اور آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈین کی مالکن بھی ہیں۔

نیتا امبانی کو کبھی بھی یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی کہ انکا پس منظر ایک مڈل کلاس فیملی ہے۔ انہوں نے کامرس میں اپنی انٹر کی ڈگری حاصل کی اور پڑھانا شروع کر دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کا امبانی فیملی سے تعلق قائم ہوا۔ اور مکیش امبانی سے شادی ہوئی۔

نیتا کا ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ انہیں پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ کے عوض 800 روپے ماہوار تنخواہ ملتی تھی، ایک فیملی نے 1987ء کے ورلڈ کپ میں بچوں کو پڑھانے کے عوض میچ دیکھنے کی 2 ٹکٹس بھی آفر کی گئیں تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اس کی مثال مکیش امبانی کا پرتعیش گھر بھی ہے، جس میں دنیا کی ہر جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی 500 گاڑیاں اور ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی ہے۔

انڈیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو اسے سونا بنا دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ٹیلی کام انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ریلائنس جیو متعارف کرایا اور اپنے صارفین کو مسلسل 6 ماہ تک فری کالز اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی تھی۔