سکول بس میں کیمرہ نہ ہونے پر 30لاکھ روپے جرمانہ

Published On 06 Feb 2018 02:02 PM 

ابوظہبی(نیٹ نیوز) اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی کرمنل کورٹ نے ایک نجی سکول کو طلبہ کی حفاظت اور سکیورٹی اقدامات سمیت ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بس کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس میں کوئی کیمرا ہی نہیں تھا۔ سرکاری وکیل نے غفلت برتنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رپورٹ دی جس کی روشنی میں عدالت نے سکول کو ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔ جو پاکستانی روپوں میں تقریباً30لاکھ روپے تک بنتا ہے۔

عدالت نے کیمرہ نہ لگانے پر برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔