کینیڈین شہری کا منفرد کارنامہ

Last Updated On 26 March,2018 12:10 pm

لاہور(نیٹ نیوز) انسانی طاقت کے یوں تو کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن اس فولادی شخص نے تو ٹنوں وزنی کار کو کھلونے کی طرح گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔جی ہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شہری نے 5 منٹ کے دورانئے میں بھاری بھرکم کار کو کسی کی مدد کے بغیر 13 بار گھماتے ہوئے ایسا کارنامہ سر انجام دیا کہ اس کا نام عالمی ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔

چین کے ایک شو میں پیش کئے گئے اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران‘‘جین کیرون‘‘نامی شخص نے کار کو رول کی صورت میں گھمانا شروع کیا تو حاضرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ۔گنیز انتظامیہ نے ایک شاندار کارنامے کو عالمی ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے اس فولادی شخص کو سرٹیفکیٹ سے نواز دیااور اسکا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بھی بنا دیا۔