امریکہ میں دوسروں والا ہرن

Last Updated On 16 May,2018 12:55 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی جنگل میں مشروم تلاش کرنے والوں نے ایک اور اہم شے دریافت کرلی جو انسان کی جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ انہوں نے ہرن کا ایک ایسا بچہ کھوج نکالا جس کے دو مکمل سر تھےؕ

ماہرین نے اسے ایک نایاب دریافت قرار دیا ہے اوراسے ایک کے بجائے دو ایسے ہرن قرار دیا ہے جو سفید دم والے ہرنوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے سر مکمل طور پر جڑے ہیں جس کی سائنسی تفصیلات امریکن مڈلینڈ نیچرلسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔

ہرن پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر لو کورنیسیلی نے بتایا یہ ہرن ماں کے پیٹ میں اپنی مدت مکمل کرکے دنیا میں آئے ہیں۔ ایکسرے اور ایم آر آئی سے معلوم ہوا ہے کہ دو الگ الگ گردنیں ریڑھ کی ہڈی میں جاکر باہم پیوست ہوگئی ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ہرن کے جسم پر بال نارمل ہیں، اس میں دو تلیاں ہیں اور آنتوں کے راستے بھی دو ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بچانے اور پالنے کی بھرپور کوشش کی ہوگی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔