امریکی دادی کی عمر 81سال لیکن ہمت و جذبہ بے مثال

Last Updated On 31 May,2018 03:50 pm

نیویارک (نیٹ نیوز) بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے لیکن یہ دادی اماں ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں۔

جی ہاں امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ دادی اماں ایک بہترین باڈی بلڈر ہیں جو کہ 98 کلو وزن بھی آسانی کیساتھ اٹھا لیتی ہیں۔ مرفی نامی یہ دادی اماں روزانہ بلا ناغہ ورزش کرتی ہیں اور کچھ عرصے قبل ایک عالمی مقابلے میں اپنے ہم عمر باڈی بلڈرز کو شکست سے دوچار کرکے جیت اپنے نام کرچکی ہیں۔

مرفی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام کام خود سر انجام دیتی ہیں اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ بڑھاپے میں بھی کسی کی محتاج نہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ 104کلو وزن اْٹھا سکیں جو کہ انکے اپنے وزن سے دوگنا ہے۔