ایفل ٹاور پر ڈائنو سار کے ڈھانچے کی نیلامی

Last Updated On 03 June,2018 10:16 am

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس کی پہچان ایفل ٹاور ڈائنو سار کے ڈھانچے کی نیلامی ہوگی۔ منتظمین کو امید ہے کہ ڈھانچہ 22 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو جائے گا۔

ستر فیصد تک اصل ہڈیوں کا ڈھانچہ نو میٹر طویل ہے، ماہرین کے مطابق یہ گوشت خور نسل تھیروپوڈ سے ہے۔ اسکی ہڈیاں کھوکھلی اورپاؤں میں تین انگلیاں ہو تی ہیں، ڈھانچہ 2013 میں امریکا کی ریاست وائیومنگ میں دریافت ہوا تھا۔ اب یہ ایک برطانوی تاجر کی ملکیت ہے جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا، ڈھانچہ ایفل ٹاور کی پہلی منزل پر رکھا گیا ہے۔