چاند کی برج خلیفہ کو چھونے کی ویڈیو مقبول

Last Updated On 07 June,2018 03:47 pm

دبئی (دنیا نیوز ) سپر مون کی زمین پر بنے سپر سٹرکچر سے ملاقات، یوں محسوس ہوتا ہے کہ چاند دبئی کے برج خلیفہ کو چھونے کی کوشش کر رہا ہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

چاند اور برج خلیفہ میں ایک چیز مشترک ہے، دونوں زمین سے بہت بلندی پر واقع ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں چاند کو برج خلیفہ سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، رمضان کے دوران ریکارڈ کی گئی اس فوٹیج کو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد پسند کر چکے ہیں۔