پالتو کتوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 10 June,2018 01:31 pm

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایک دلچسپ ویڈیو اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح سویرے گھر کے پالتو کتوں نے ایک 15 ماہ کی بچی کو جگایا اور اس کیلئے دروازہ کھول کر اسے آزاد بھی کروایا تاکہ وہ بچی باہر نکل کر ان کتوں کو کھانے کے بسکٹ اور دیگر اشیا دے سکے ۔

اس بچی کا نام کلو ای ہے جس سے پالتو کتے بہت محبت کرتے ہیں۔ کتوں کو جلد یہ احساس ہوگیا کہ یہ بچی اپنے والدین کے مقابلے میں زیادہ سخی ہے اور وہ انہیں کھانا دیتی ہے ۔ بچی کے والد کِرس نے بتایا کتے کلو ای کی اونچی کرسی کے پاس جا بیٹھتے ہیں جہاں سے بچی اوپر رکھے کتے کے کھانے اور بسکٹ نکال کر انہیں دیتی ہے ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح کے 6 بجے بھوک سے بے تاب کتے خاموشی سے بچی کے کمرے میں داخل ہوئے اوراپنی زبان سے چاٹ کر بچی کو جگایا۔ اس کے بعد جب بچی باہر نکلی تو انہوں نے اس کی رہنمائی کرتے ہوئے بچی کو کھانے کی جگہ پہنچایا اور خود کلو ای نے بھی ان کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کی۔ اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر کرچکے ہیں۔