تھائی لینڈ: پانی میں تیرتی پچ پر فٹبال کا کھیل شروع

Last Updated On 26 June,2018 12:24 pm

بنکاک (دنیا نیوز ) پوری دنیا فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہے، تھائی لینڈ میں منچلوں کو میدان نہ ملا تو پانی میں تیرتی پِچ پر ہی فٹبال کھیلنا شروع کر دیا۔

فٹبال گراؤنڈ نہیں تو پھر کیا ہوا، تھائی لینڈ میں منچلوں نے کھیل سے محظوظ ہونے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

فٹبال لورز نے پانی میں تیرتی پِچ پر ہی میدان سجا لیا، تھائی نوجوان نہ صرف فلوٹنگ پِچ پر میچ کھیلتے رہے بلکہ فٹبال کیساتھ مختلف کرتب کر کے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا۔