سرکس کے دوران ہاتھی تماشائیوں پر جاگرا

Last Updated On 09 July,2018 10:19 am

لاہور(نیٹ نیوز) جرمنی میں ایک ہاتھی سرکس کے دوران تماشائیوں پر جا گراجس سے شائقین نے خوفزدہ ہو کر فوری طور پر اپنی سیٹیں چھوڑ دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی پر بیٹھی دو لڑکیوں کو خود اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ہاتھی کنٹرول سے باہر ہوکر تماشائیوں کی طرف نکل جائے گا۔

ہاتھی کے گرنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔