خلا کی سیر کیلئے ٹکٹ خریدیں دو لاکھ ڈالر میں

Last Updated On 14 July,2018 11:00 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا میں خلائی سفر کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور معروف سیاحتی کمپنی کے خلائی جہاز میں دو لاکھ ڈالر کی رقم ادا کر کے خلائی سفر کیا جا سکے گا۔

خلائی سیاحت ایمیزون کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس نے شروع کی ہے جن کا کہنا ہے کہ خلائی سیاحت کے لیے پروازیں جلد شروع کی جا سکیں گی۔ کمپنی کے ایک اہل کار نے بتایا کہ خلائی سیاحت کا ٹکٹ دو لاکھ سے تین لاکھ ڈالر ہو سکتا ہے۔