جنوبی کوریا میں سالانہ ''مڈ فیسٹیول '' کا انعقاد

Last Updated On 15 July,2018 03:13 pm

سیول (دنیا نیوز ) عمر کی کوئی قید نہیں، جنوبی کوریا میں چھوٹے بڑے کیچڑ میں لت پت ہو گئے، کیچڑ کے تالاب میں گرتے پڑتے افراد نے سالانہ میلے کو یادگار بنا دیا۔

کیچڑ میں کھیل کود جنوبی کوریا کے شہر بوریونگ میں اکیسواں سالانہ   مڈ فیسٹول   شروع ہو گیا۔ بڑے بڑے پولز میں کیچڑ میں لت پت، گرتے پڑتے، کبھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے اور کبھی کیچڑ سے نہلاتے، میلے کے شرکا موج مستی کرتے رہے۔

میلہ بائیس جولائی تک جاری رہے گا، منتظمین کا کہنا ہے گزشتہ برس پچاس لاکھ لوگ میلے میں شریک ہوئے جن میں سوا چھ لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح تھے۔ اس برس اس سے بھی زیادہ لوگوں کے آنے کی توقع ہے۔