سان فرانسسکو میں '' ٹرمپ چکن '' تیار کر لیا گیا

Last Updated On 23 July,2018 11:58 am

سان فرانسسکو (دنیا نیوز ) امریکی کسی سے کم نہیں، برطانیہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر دیو قامت ''بے بی ٹرمپ'' غبارے کے مقابلے پر سان فرانسسکو کے باسیوں نے ''ٹرمپ چکن'' بنا لیا۔

سنہرے رنگ کے بالوں والا،  ٹرمپ چکن   تینتیس فٹ بلند ہے، جزیرے الکاٹراز کے قریب ایک کشتی پر سوار ٹرمپ چکن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسے قیدیوں والا سیاہ اور سفید پٹیوں والا لباس پہن رکھا ہے، الکاٹراز میں امریکا کی بدنام ترین جیل ہے، کشتی پر ایک بینر بھی لگا ہے جس پر صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کی تفٖصیل بتائیں۔

ٹرمپ چکن گزشتہ برس میں بنایا گیا تھا اور واشنگٹن میں لگایا گیا تھا۔