واشنگٹن کے چڑیا گھر میں سات ننھے چیتوں کی پیدائش

Last Updated On 25 July,2018 04:23 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے چڑیا گھر میں سات ننھے چیتوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اُنکی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہے ۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تمام چیتے صحت مند ہیں جنہیں فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے، جبکہ ننھے چیتوں کو جلد ہی عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔