لیپ ٹاپ کی حرارت گیر بیٹری طیارہ گرا سکتی ہے

Last Updated On 04 August,2018 09:36 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک اوور ہیٹنگ لیپ ٹاپ کسی بھی طیارے کو تباہ کرنے کیلئے کافی ہے۔ امریکی حکومت کی نئی حیران کر دینے والی تحقیق کے مطابق سامان میں موجود بیٹری میں لگنے والی آگ جہاز کے آگ بجھانے کے نظام کو ناکام کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر لیپ ٹاپ میں لگی آگ دیگر آتش گیر مواد، جیسے کہ پرفیوم میں موجود گیس یا کاسمیٹکس سے مل جائے تو پورے طیارے میں بہت کم وقت میں شعلے بھڑک اٹھ سکتے ہیں۔

تحقیق نے لیتھیم بیٹریوں سے لاحق خطرات کو واضح کیا ہے جن کا استعمال روز بروز گیجٹس اور سمارٹ فونز میں بڑھتا جارہا ہے۔ شمالی امریکہ کی ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن اس معاملے پر بحث کر رہی ہے کہ آیا بیٹری لگنے والے لوازمات جیسے کہ لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس کو طیارے کے اندر سامان میں رکھ کر لائے جانے پر پابندی لگائی جائے یا نہیں۔