نیپال میں روایتی آلاتِ موسیقی سے سجایا گیا دلفریب سُروں کا میلہ

Last Updated On 30 August,2018 10:05 am

للت پور: (روزنامہ دنیا) نیپال میں روایتی مذہبی فیسٹیول جوش و خروش سے منایا گیا، اس متایا فیسٹیول کے شرکا نے روایتی موسیقی کی ایسی دھنیں بجائیں کہ ہر طرف سر بکھر گئے۔

للت پور علاقے میں ہونیوالے اس سالانہ فیسٹیول میں بدھ مذہب کے پیروکار ریلی نکالتے ہیں، مختلف روایتی اور دلکش ملبوسات زیب تن کرتے ہیں اور ریلی کی شکل میں تمام بدھ خانقاہوں کا دورہ کرتے ہیں، دن بھر جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ پریڈ کے دوران بانسری و دیگر موسیقی کے روایتی آلات سے دھنیں بھی بکھیری جاتی ہیں جبکہ خواتین روایتی لباس پہنے فیسٹیول کو چار چاند لگا رہی ہوتی ہیں۔