گینڈے کا خاتون سے محبت کا معصومانہ اظہار

Last Updated On 03 September,2018 01:00 pm

لاہور(نیٹ نیوز) دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے ۔ تصویر میں نظر آنے والے اس گینڈے کو ہی دیکھ لیں۔ کہتے ہیں جسے نئی دوست مل گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے رینو اورفینیج سنٹر میں موجود گینڈے نے اپنی دیکھ بھال پر مامور جیمی ٹرینور نامی نگراں کو دوست بنا لیا ہے۔ ، جیمی جب بھی گینڈے کے پاس آتی ہے وہ اس سے محبت کا اظہار کرنے لگتاہے اور اس کی گود میں جا کر بیٹھ جاتا ہے ۔

یوں اٹکھیلیاں کرتے شرارتیں کرتے گینڈے کے اس انداز پر جہاں Jamie خودبیحد محظوظ ہوتی ہے وہیں سیر کے لئے آئے دیگر افراد بھی اس منظر کو دیکھ کر مسکرائے بغیر رہ نہیں پاتے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگتے ہیں۔