قدرتی سرخ آنکھوں اور سفید بالوں والی انوکھی بچی

Last Updated On 06 September,2018 10:06 am

بغداد: (روزنامہ دنیا) آنکھیں یقیناً اللہ کی عظیم نعمت ہیں اور اگر یہ خوبصورت، دلکش، بڑی اور اُجلی ہوں تو اس نعمت کو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں۔

بڑی، جھیل سی گہری، سبز اور نیلی آنکھوں کے بارے میں تو ہم نے پڑھا اور سنا ہے لیکن عراق میں ایک بچی ایسی بھی ہے جس کی آنکھیں لال اور بال سفید ہیں۔ 

ویڈیو میں نظر آنے والی بچی دنیا کی واحد سرخ آنکھوں والی بچی ہے جس کا تعلق عراق کے شہر تلعفر سے ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال آنکھوں والی بچی اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہے اور اس کا باپ انتہائی شفیق انداز میں اس کی کبھی آنکھیں دکھاتا ہے اور کبھی اس کے بال دکھاتا ہے۔ لال آنکھیں رکھنے والی اس بچی کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے اور اب تک کروڑوں افراد اس بچی کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔