جاپان :طوفان میں پیزا ڈلیوری سروس جاری

Last Updated On 09 September,2018 02:49 pm

اوساکا (نیٹ نیوز ) جاپان میں آنیوالے بدترین طوفان جیبی نے جہاں ایک طرف تباہی مچائی ہوئی ہے وہیں مختلف شعبوں کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں معمول کے مطابق سر انجام دینے کیلئے خطرات سے کھیل رہے ہیں۔

اوساکا کی سڑک پر ایسے ہی باہمت پیزا ڈلیوری رائیڈر طوفانی ہواؤں سے لڑتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

تیز رفتار ہوائیں پیزا ڈلیوری رائیڈر کی راہ میں رکاوٹ بنی رہیں لیکن اس نے پیچھے ہٹنے کے بجائے پیزا ہر حال میں پہنچانے کی ٹھان لی۔

رائیڈر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔