جرمنی: بچوں کا موبائل فون میں مصروف رہنے والے والدین کیخلاف مظاہرہ

Last Updated On 14 September,2018 12:19 pm

بون: (دنیا نیوز) جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بچوں نے موبائل فون میں مصروف رہنے والے والدین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہیمبرگ میں انوکھا احتجاج ہوا، دس سال سے کم عمر درجنوں بچےسڑکوں پر نکل آئے اور والدین کے موبائل فون استعمال کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا، بچوں نے بینرز اٹھا کر نعرے بھی لگائے، بچوں کا مطالبہ تھا کہ والدین سمارٹ فون کی بجائے ان پر توجہ دیں۔