کیلیفورنیا :چڑیا گھر میں گوریلے کی 10 ویں سالگرہ

Last Updated On 18 September,2018 09:00 am

کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چڑیا گھر میں گوریلے نے اپنی دسویں سالگرہ منائی۔

کیلیفورنیا کے شہر  سانتیاگو کے چڑیا گھر میں فرینک اپنی نانی کے ساتھ رہتا ہے، فرینک نامی اس گوریلے کی سالگرہ کے لیے خوب اہتمام کیا گیا تھا۔

پھلوں سے مزین آئس کیک کے ساتھ ساتھ میٹھے آلو سے بنے کپ کیک، سٹرابری اور انگور بھی شامل اس کے سامنے رکھے گئے۔ اس چڑیا گھر میں مزید آٹھ گوریلے بھی رہتے ہیں۔