گیارہ سالہ بچہ گٹار بجانے کا ماہر

Last Updated On 19 September,2018 09:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو گٹار بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں۔

تاہم اس گیارہ سالہ بچے کے تو کیا ہی کہنے جو اتنی سی عمر میں گٹار بجانے میں ماہر ہے۔ یہ شاندارمیوزک پرفارمنس تائیوان میں دیکھی گئی جہاں ننھا بچہ پارک میں گٹار بجانے میں مصروف تھا۔ 

گیارہ سالہ لِٹل سٹار نے گٹار پر موسیقی کی ایسی خوبصورت دُھن پیش کی کہ وہاں موجود اور راہ چلتے افراد بھی متوجہ ہو گئے اور ننھے سٹار کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔