بازی گروں کے سائیکلوں پر سانس روک دینے والے کرتب

Last Updated On 19 September,2018 09:20 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے مختلف کرتب پیش کرتے دیکھا ہو گا تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے ایڈونچر کے شوق میں اپنی زندگی تک داؤپر لگا دیتے ہیں۔

منظر میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے سرے پر پہنچ گیا ہے اور دشوار گزار خطرناک راستے پر سائیکلنگ کا شوق پورا کر رہا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے کینیڈا کی سینکڑوں فٹ بلند پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور پہاڑ کے بالکل کنارے پر نہ صرف سائیکل چلانے کا مظاہرہ کیا بلکہ ایسے خطرناک کرتب بھی پیش کئے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔