سنگاپور: رنگ برنگی دلکش روشنیوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا

Last Updated On 26 September,2018 07:07 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سنگاپور میں فیسٹیول کے موقع پر روایتی لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

سنگاپور میں فیسٹیول کے موقع پر روایتی لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ سنگاپور میں چینی کمیونٹی اور سنگاپور کی انتظامیہ کی جانب سے فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونیوالے اس سالانہ لالٹین شو میں مختلف مقامات کو رنگ برنگی دیو ہیکل لالٹینوں سے سجایا گیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کر دیا۔ 

فیسٹیول کے دوران مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانیوالے اس روایتی شو کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔