کار سے ہوائی جہاز بننے والی سواری برائے فروخت

Last Updated On 30 September,2018 02:36 pm

واشنگٹن(نیٹ نیوز) کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی نے دنیا کی اولین اڑن کار بنالی ہے جسے ٹی ایف ایکس ہائبرڈ کار کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال امریکہ میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

غیرملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق دو نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی ٹیرا فوگیا نے بنائی ہے ۔ ٹی ایف ایکس صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میں ہائبرڈ الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے ، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لئے قوت فراہم کرنیوالا خاص نظام بھی موجود ہے ۔

زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے پر فولڈ ہوجاتے ہیں اور فضا میں کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں ۔ اس کار کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے ،یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھرسکتی ہے۔