طوطوں کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

Last Updated On 08 October,2018 01:04 pm

لاہور(نیٹ نیوز) طوطے بھی باسکٹ بال کھیلنے کے شوقین نکلے، ان کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پالتو طوطے عام طور پر سیٹی بجانے اور باتیں کرنے کی تربیت حاصل کر تے ہیں لیکن ان پالتو طوطوں کی تو عادتیں ہی نرالی ہیں۔
یہ پالتو طوطے باسکٹ بال کھیلنے کے اس قدر شوقین ہیں کہ روزانہ باقاعدگی کیساتھ کھیل کھیلتے ہیں ۔

پالتوطوطوں کے اس شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مالک نے خصوصی طور پر چھوٹا باسکٹ بال کورٹ تیار کیا ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

پالتو طوطوں نے اپنی ان صلاحیتوں سے سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔