کینیڈا کی سڑکوں پر خطرناک جانوروں کی پریڈ

Last Updated On 19 October,2018 10:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کینیڈا میں جانوروں سے محبت کر نیوالوں نے ایک منفرد پریڈ کا انعقاد کیا جس میں شرکت کر نیوالے منچلے مختلف خطرناک جانوروں کی شکل میں تیار کردہ دلچسپ کا سٹیوم زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ نوجوان جن میں کو ئی معصوم بلی بنا ہوا تھا تو کو ئی شیر بن کر دھاڑ رہا تھا، اسی طرح بھالو، لومڑی، ڈریگن اور ریچھ کے روپ میں بھی لوگ اس پریڈسے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال ہیلو وین کی آمد کی خوشی میں منعقد کی جانیوالی اس پریڈ کا مقصدجانوروں سے محبت کا اظہار اور جنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔