چینی آرٹسٹ نے پھلوں پر فنی شاہکار بنا ڈالے

Last Updated On 20 October,2018 09:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔ چینی آرٹسٹ نے پھلوں‌ پر آرٹ کے شاہکار بنا ڈالے.

چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی مہارت کی داد دینا پڑے گی جس نے سیب کو آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کر ڈالا۔ چینی فنکار نے سیب کو کچھ اس انداز میں تراشا کہ اس پرچین کی مشہور شخصیات کے پورٹریٹس بنا ڈالے۔ لوگ اپنے محبوب رہنماوں کی پھل پر خوبصورت تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے اور نوجوان کو داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔