تھائی لینڈ: بھینسا دوڑ کے سنسنی خیز مقابلے، بنی سنوری بھینسوں کی کیٹ واک

Last Updated On 24 October,2018 03:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے روایتی میلے میں بھینسا دوڑ مقابلے ہوئے، جوکی کے گر جانے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی، بنی سنوری بھینسوں کی جوڑیوں اور دوشیزاؤں کی کیٹ واک سے ایونٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

تھائی شہر چونبری میں سالانہ بھینس میلہ ہوا جس کا آغاذ بھینسا ریس سے کیا گیا، سرپٹ دوڑتے بھینسے کا جوکی بے قابو ہو کر نیچے گر جانے سے سنسنی خیزی آ گئی۔

سجی سنوری بھینسوں کے بھی مقابلے ہوئے جس میں دوشیزاؤں کی انٹری نے خاص توجہ پائی، دوڑ اور کیٹ واک کے شرکا ہی نہیں دیکھنے والے بھی بے حد محظوظ ہوئے۔