ماڈلز کی چاکلیٹ ڈریسز کیساتھ کیٹ واک

Last Updated On 02 November,2018 08:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پیرس میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقادکیا گیا جس میں شرکا نے چاکلیٹ سے تیار کردہ پراڈکٹس پیش کیں، ماڈلز نے بھی ریمپ پر چاکلیٹ ڈریسز کیساتھ کیٹ واک کی۔

رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہر سال ایک انو کھے فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔

اس شو میں ڈیزائنرز اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شو ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہوتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات اور چاکلیٹ پر مختلف اقسام کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ 4 نومبر تک جاری رہے گا۔