برطانوی آرٹسٹ کی 'عام سی پینٹنگ' نو کروڑ تین لاکھ ڈالرز میں نیلام

Last Updated On 16 November,2018 09:16 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) برطانوی آرٹسٹ ڈیوڈ ہاکنی کی پینٹنگ نیویارک میں نو کروڑ تین لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گئیں۔ کسی بھی بہ قید حیات آرٹسٹ کی سب سے مہنگی پینٹنگ کی اعزاز حاصل کر لیا۔

سوئمنگ پول کے کنارے کھڑا سرخ کوٹ اور سفید پتلون میں ملبوس اس لڑکے کی تصویر بظاہر عام سی پینٹنگ لگ رہی ہے لیکن نیو یارک میں نمائش کے دوران برطانوی آرٹسٹ کی یہ پینٹنگنو کروڑ ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

اس پینٹنگ نے کسی بھی بہ قید حیات آرٹسٹ کی سب سے مہنگی پینٹنگ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔