رقص کرتے رنگین فواروں کے دلفریب نظارے

Last Updated On 26 November,2018 12:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں فاؤنٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مر کز بن گئے۔ شو کو مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں نے بھی بھر پور انجوائے کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوٹل کے باہر منعقد کئے جانیوالے اس ایونٹ میں تالاب پر ایسے فوارے نصب کئے گئے ہیں جو موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو تفریح فراہم کر تے ہیں۔

فاؤنٹین شو سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی افراد کیساتھ ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ ان فواروں سے نکلنے والا پانی نہ صرف موسیقی کی دھن پر رقص کرتا دکھائی دیتا ہے بلکہ رنگ بھی بدلتا ہے جو دیکھنے والوں کیلئے ایک دلفریب تجربہ ہوتا ہے۔