دیوہیکل کپ میں ہزاروں لٹر کافی بنانے کا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 03 December,2018 06:17 pm

ہنڈراس: (دنیا نیوز) ہنڈراس میں دیوہیکل کپ میں اٹھارہ ہزار بارہ لٹر کافی بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا۔

ہنڈراس میں شہریوں نے کافی بنا کر عالمی ریکارڈ میں جگہ بنا لی، درجنوں افراد نے سٹیل کے دیوہیکل کپ میں اٹھارہ ہزار بارہ لٹر کافی تیار کی۔ کافی بنانے کے لیے پندرہ ہزار سات سو تیس لٹر پانی استعمال کیا گیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے پاس تھا جہاں 2012ء میں تیرہ ہزار دو سو لٹر کافی بنائی گئی تھی۔