چین میں پھولوں کے فن پاروں کی نمائش

Last Updated On 04 December,2018 11:39 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں سالانہ فلاور آرٹ نمائش کا آغاز ہو گیا جس میں ماہر فنکاروں نے درجنوں پھولوں سے بنے فن پارے پیش کر دیئے ہیں۔

اس خوشبوؤں بھری نمائش میں رنگ برنگے خوبصورت پھولوں کے آرٹ کے نمونے فن کاروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہیں، ان نمونوں کو تیار کرنے کیلئے پھولوں کی مختلف اقسام کو چنا جاتا ہے پھر ان کے رنگوں کے مطابق ڈیزائن تخلیق کئے جاتے ہیں، اس مرحلے پر کمپیوٹر کی مدد بھی لی جاتی ہے جو پھولوں کی قدرتی بناوٹ کو فنکارانہ تراش خراش کے بعد دلکش ڈیزائن بنانے میں ہفتوں کا کام دنوں میں نمٹا دیتے ہیں۔ 

موسم سے مطابقت رکھتے رنگ برنگے، خوشبو بکھیرتے پھولوں کا آرٹ دیکھنے والوں کو قدرت سے مزید قریب کر دیتا ہے اور وہ فن کاروں کی شاندار مہارت کی داد دئیے بنا نہیں رہ سکتے۔ اس نمائش میں بڑوں کے علاوہ بچوں نے بھی خصوصی دلچسپی لی۔