ٹوکیو میں کامک کنونشن کا شاندار آغاز

Last Updated On 05 December,2018 09:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سالانہ کامک کنونشن کا شاندار آغاز ہو گیا ہے جس میں شرکت کرنیوالے افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھار لئے ہیں۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہونیوالے اس کنونشن میں آنیوالے افراد سپر ہیروز، خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہانیوں کے کرداروں جیسے ملبوسات میں نظر آ رہے ہیں۔

یہاں کوئی خون آشام بلا کے روپ میں ہے تو کوئی سپر مین کی ٹی شرٹ پہن کر خود کو سپرمین ہی سمجھ رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب و غریب لباس پہن رکھے ہیں۔