چین نے بارش اور سیلاب کے پانی کا حل ڈھونڈ لیا

Last Updated On 10 December,2018 10:56 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین نے بارش اور سیلاب کے پانی کا حل ڈھونڈ لیا، بارشوں کی صورت میں سیلابی پانی جذب کرنے والا اسفنج سٹی متعارف کرا دیا۔

اسے چینی صوبے ہینان میں بنایا گیا ہے یہ اسفنج سٹی بارش اور سیلابی پانی کو جذب کرلیتا ہے جبکہ ضرورت کے وقت محفوظ کیا ہوا پانی دوبارہ چھوڑا بھی جاسکتا ہے۔ اس سادہ مگر اہم ٹیکنالوجی کی مدد سے ان ممالک کو فائدہ ہو گا جو سیلاب سے ہر سال متاثر ہو کر اربوں روپے کا معاشی خساروہ اور ہزاروں ہلاکتوں کا نقصان برداشت کرتے ہیں۔

چین میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری ہے جس کے بعد صدیوں سے بنی نوع انسان کو پریشان کرنے والی آفت یعنی سیلاب سے نجات ملنے کی توقع ہے۔