پاکستانی ماں بیٹے کی بائیک رائیڈر ٹیم

Last Updated On 18 April,2019 10:55 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) لاہور سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا موٹر سائیکل پر گھوم کر پاکستان کی خوبصورتی دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

لاہور کے قدیر گیلانی پیشہ ور بائیک رائیڈر ہیں اور جو بات انہیں دنیا بھر کے رائیڈرز سے منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

قدیر گیلانی کی والدہ کی عمر 72 سال ہے ،وہ اس عمر میں بھی دور دراز علاقوں کا سفر بخوشی کرتی ہیں اور اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

قدیراور ان کی والدہ یکم مئی سے 4872 کلومیٹر کے طویل سفر پر روانہ ہورہے ہیں ۔