چینی استاد نے چاک سے رنگ برنگی تصاویر بنا ڈالیں

Last Updated On 03 July,2019 11:40 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی کاؤنٹی فین شی کے سکول میں آرٹ ٹیچر ژاؤ وینروئی نے بلیک بورڈ کو کینوس بنا لیا اور رنگ برنگی چاک سے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دیدہ زیب تصاویر بنا ڈالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ چینی استاد کا یہ منفرد آرٹ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہا ہے اور دیکھنے والے خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ژاؤ وینروئی فین شی پرائمری سکول میں ٹیچر ہیں، عمومی طور پر ایک ڈرائنگ کو بنانے میں کم سے کم دو ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منفرد تصاویر چینی ثقافت کو بھی اجاگر کرتی ہے، بچے اس دیدہ خیز تصویروں سے محبت کرنے لگے ہیں۔