مریض کی آنتوں سے چمچ، ٹوتھ برش، انگوٹھی اور زنجیریں برآمد

Last Updated On 13 September,2019 12:26 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیا نکال لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ایکسرے کرنے پر انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں چمچ، سونے کی انگوٹھی اور زنجیریں موجود ہیں۔ 

آپریشن کے دوران اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ 6 ٹوتھ برش، سونے کی انگوٹھی، کئی زنجیریں اور بعض عجیب اشیا نکال لی گئیں۔