855 ملی میٹرفی سیکنڈ سے چلنے والی دنیا کی تیز رفتار چیونٹی

Last Updated On 19 October,2019 09:25 am

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) صحارا کے ریگستان میں پائی جانے والی سلور چیونٹی کا تیز رفتاری میں کوئی حشرات الارض مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایک سیکنڈ میں 855 ملی میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

یعنی ایک سیکنڈ میں 33.66 انچ تک آگے بھاگتی ہے۔ اگرچہ یہ چھوٹا فاصلہ لگتا ہے لیکن چیونٹی کے لحاظ سے یہ ایک عظیم جست ہے یعنی ایک سیکنڈ میں وہ اپنے جسم سے 108 گنا زیادہ دور جاسکتی ہے، اس کی خوراک مرے ہوئے جانور ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یوسین بولٹ اسی تناسب سے دوڑے تو وہ ایک گھنٹے میں 800 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔